تازہ ترینخبریںسیاسیات

نواز شریف انتقام نہیں لیں گے٬ اسحاق ڈار کی یقین دہانی

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا لیڈر ہی اس کا بیانیہ طے کرتا ہے، رہنماوں کی سوچ ہو سکتی ہے، لوگوں کی سوچ ہوسکتی ہے لیکن 10 بیانیے نہیں ہوتے بلکہ صرف لیڈر کا بیانیہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یا تو انتقام لیا جا سکتا ہے یا پھر ترقی کی جا سکتی ہے۔ نواز شریف انتقال نہیں لیں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ’پارٹی کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے 2017 میں اپنے خلاف سازش کرنے والوں کا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا جس کے نتیجے میں ان کے خلاف سازش کرنے والے بے نقاب ہوگئے۔‘

انھوں نے کہا کہ کتنی جلدی ان کے خلاف سازش میں ملوث لوگوں کا کردار بے نقاب ہوا ہے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف پاکستان کی معیشت کو پہلے کی مانند اوپر کی جانب ہی لے کر جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ’کوشش ہے آئندہ الیکشن میں قوم نواز شریف کو بھاری اکثریت میں ووٹ ڈالے تاہم اکثریت کے باوجود ہم دیگر جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button