
مسلم لیگ نون کی لندن میں ہونے والی میٹنگز میں چیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے پیش کی گئی سروے رپورٹس میں تحریک انصاف کی انتخابی پوزیشن کو بہتر قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی لندن میٹنگز کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع نے کہا ہے کہ نون لیگ کےچند بڑوں کی2میٹنگز میں پاکستان کی سروےرپورٹس کا جائزہ لیا گیا اور میٹنگز میں آئندہ انتخابات پر 3 سروے رپورٹس پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع نون لیگ کا کہنا تھا کہ 3 میں سے 2 سروے رپورٹس مریم نواز پاکستان سے لیکر گئیں اور میٹنگز میں پیش کیں، تینوں سروے رپورٹس میں تحریک انصاف کی انتخابی پوزیشن کو بہترقراردیا گیا۔
پہلی 2 رپورٹس میں پنجاب میں 40-60 اور تیسری رپورٹ میں45-55کا تناسب دیاگیا، اس تناسب کو بہتر اور برابری پر لانے کے لیے نون لیگ نے مقبول بیانیہ بنانے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع نے کہا کہ بیانیے کے ساتھ نواز شریف کی وطن واپسی سے بھی تناسب میں بہتری آئے گی۔