تازہ ترینخبریںدنیا

امریکی اخبار کا ہردیپ سنگھ نجر قتل سے متعلق بڑا انکشاف

معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خالصتان حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے کینیڈا میں قتل سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا۔

نیویارک ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے امریکی خفیہ ایجنسیوں کی معلومات کی بنا پر بھارتی حکومت کو قتل کا ذمے دار ٹھہرایا۔

رپورٹ کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون کو برٹش کولمبیا میں مندر کے باہر قتل کیا گیا تھا جس کے بعد امریکی خفیہ ایجنسیوں نے معلومات اکٹھی کیں اور اسے کینیڈین حکومت کے ساتھ شیئر کی۔

اخبار میں شائع خبر میں بتایا گیا کہ کینیڈین حکام فراہم کردہ معلومات کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کے شہری کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔

رپورٹ میں دو افسران کا بھی تذکرہ شامل ہے جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ ان کا تعلق کس ملک سے ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں کے پاس قتل کی پیشگی اطلاع نہیں تھی ورنہ وہ کینیڈین حکومت کو اس سے پہلے ہی آگاہ رکھتیں۔

خیال رہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ میں بیان دیا تھا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

اس کے فوراً بعد کینیڈا نے بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا جبکہ جوراً بھارت نے بھی کینیڈا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کیلیے پانچ دن کی مہلت دی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button