تازہ ترینجرم کہانیخبریں

شکارپور میں پولیس کی کارروائی، چینی اور کھاد سے لدے 11 ٹرک قبضے میں لے لیے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کی اطلاع پر شکارپور پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے چینی اور کھاد سے لدے 11 ٹرک قبضے میں لے کر 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق قومی شاہراہ پر کی گئی کارروائی کے دوران قبضے میں لیے گئے 7 ٹرکوں میں 280 ٹن چینی اور 4 ٹرکوں میں کھاد کے 5 ہزار 4 سو بیگ ہیں۔
پولیس حکام  کے مطابق قبضے میں لیے گئے ٹرکوں کے ذریعے چینی اور کھاد کو افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جسے شکارپور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ چینی اور کھاد کو محکمہ خوراک کے گوداموں میں منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے 4 ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے نجی گودام سےگھی کے 7 ہزار کارٹن اور چینی کی600 بوریاں برآمد کرکے دو گودام بھی سیل کردیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button