تازہ ترینخبریںسیاسیات

پڑوسی ملک چاند پر جا رہا ہے اور ادھر بچے کھلے گٹروں میں گر کر مر رہے ہیں: ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمارا پڑوسی چاند پر پہنچ رہا ہے اور ادھر کراچی میں ہمارے بچے کھلے گٹروں میں گر کر مر رہے ہیں۔
کراچی میں پارٹی کے ڈيجیٹل میڈيا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مقابلہ اپنے خلاف بنائے گئے جھوٹے تاثر سے ہے، ہمیں جھوٹ کا مقابلہ سچ کی طاقت سے کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کا عزم ہے یہاں پر کوئی بھی خاندانی سیاست یا عہدے کا غلط استعمال نہیں کرے گا۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ 15 سال سے کراچی کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی، آج ہمارا پڑوسی چاند پر جا رہا ہے اور کراچی میں بچے کھلے گٹر میں گر کر مر رہے ہیں۔
اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ مخالفین کو کہتا ہوں کہ ایم کیوایم پاکستان کو اب آسان مت سمجھنا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button