تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری سے رابطہ منقطع

بھارتی خلائی ایجنسی اسرو نے کہا ہے کہ وہ اپنے مون لینڈر اور روور سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ان کو ابھی تک چندریان تھری سے کوئی سگنل نہیں مل سکا۔

انڈین اسپیس ریسرچ ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں بتایا ہے کہ چندریان 3خلائی تحقیقی گاڑی پر سوار لینڈر اور روور پرگیان کے ساتھ رابطے کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔

مون لینڈر، روور سے ابھی تک کوئی سگنل نہیں ملا تاہم رابطے کی کوشش کررہے ہیں، گزشتہ روز اسرو نے امید ظاہر کی تھی کہ اس کی بیٹریاں دوبارہ چارج ہو جائیں گی اور سورج طلوع ہونے پر ماڈیول سلیپ موڈ سے نکل کر دوبارہ فعال ہو جائیں گے

واضح رہے کہ چندریان تھری گزشتہ ماہ چاند کےجنوبی قطب کے قریب اتارا گیا تھا، ڈیٹا اور تصاویر لینے کے بعد چندریان تھری کو سلیپ موڈ میں ڈال دیا گیا تھا۔

بھارتی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی جتیندر سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ اسرو کی ٹیم خلائی تحقیق کرنے والی گاڑی کے ساتھ رابطے کی کوششیں کر رہی ہے اور کہا کہ رابطہ قائم نہ ہونے کی وجہ "سرد موسم” ہے اور منفی 150 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رابطے میں ناکامی کا موجب ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button