شناختی کارڈ بنانے والے شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی۔
شناختی کارڈز تجدید سمیت دیگر سہولتیں اب ڈاکخانوں میں بھی میسر ہوں گی۔ اس حوالے سے کراچی کے 10 جنرل پوسٹ پوسٹ آفسز میں کاؤنٹرز بنا دیے گئے ہیں۔
جی پی اوز میں شناختی کارڈ اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لئے نادرا سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ کاؤنٹرز پر شناختی کارڈز کی تجدید، ازدواجی حیثیت کی تبدیلی کی سہولت موجود ہے۔
ان کاؤنٹرز پر گھر کے ایڈریس کی تبدیلی، دستخط اور تصویرمیں تبدیلی بھی کرائی جاسکتی ہیں۔ پاکستان پوسٹ آفس پر ایف آرسی اور ب فارم اجرا کی سہولیات دستیاب نہیں ہو گی