تازہ ترینخبریںسیاسیات

میاں صاحب آپے سے باہر ، جنرل باجوہ اور فیض حمید کے علاؤہ کس کو قومی مجرم قرار دیا ؟

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرباجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید، ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور عظمت سعید پاکستان اور 22 کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔

لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار اور مریم نوازبھی موجود تھیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھاکہ 2017 کے ہنستے بستے پاکستان کو سازش کے تحت بربادی کے دہانے پرلاکھڑا کیا گیا، کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک سازش میں شامل تمام کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرباجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور عظمت سعید پاکستان اور22 کروڑعوام کےمجرم ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button