تازہ ترینخبریںدنیا

کِم جونگ اُن نے ’خطرناک ہتھیار‘ بطور تحفہ حاصل کر لیے

شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے روس کے سرکاری دورے کے دوران ’خطرناک ہتھیار‘ بطور تحفہ حاصل کر لیے۔

شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے 6 روزہ دورے کے آخری دن روسی وزیر دفاع سے ملاقات کی اور جدید ترین ہتھیاروں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر روسی صوبے پریموریا کے گورنر نے شمالی کوریا کے سربراہ کا استقبال کیا۔ انہوں نے کِم جونگ اُن کو پانچ دھماکا خیز ڈرونز اور ایک جاسوسی کرنے والا جدید ڈرون تحفے میں دیا۔

علاوہ ازیں سرکاری مہمان کو جدید بلٹ پروف جیکٹ کا سیٹ اور ایک خصوصی لباس بھی دیا گیا جس کی شناخت تھرمل کیمروں سے بھی ممکن نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button