تازہ ترینخبریںدنیا

روس کے یوکرین پر میزائل حملے، عمارتیں ملبے کا ڈھیر

روس اور یوکرین جنگ میں تیزی آگئی ہے اور روسن نے یوکرین گرڈ اسٹیشنز پر میزائل حملے کیے جس میں 2 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ ڈیڑھ سال سے زائد وقت سے جاری جنگ میں گزشتہ روز روس نے حریف پر بڑا فضائی حملہ کیا اور یوکرینی گرڈ اسٹیشنز پر میزائل برسا دیے جس کے نتیجے میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ حملے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 18 زخمی ہوگئے۔

روسی حملوں کے بعد یوکرین دارالحکومت کیف میں سائرن بج گئے اور فضا دھماکوں سے گونجتی رہی۔ پانچ ریجنز میں مکمل بلیک آؤٹ ہوگیا۔ کیف، ریونے، زیٹومیر، دنیپرو پیٹروسک اور خارکیو میں بجلی کی تنصیبات تباہ ہوگئیں۔

یوکرینی حکام کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں یہ روس کا سب سے بڑا فضائی حملہ ہے جس میں پورے یوکرین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے۔ امریکی صدر آج یوکرین کے لیے نئے فوجی پیکیج کا اعلان بھی کریں گے۔

امریکا کے 325 ملین کے فوجی پیکیج میں فضائی، دفاعی نظام اور دیگر ہتھیار شامل ہوں گے۔ امریکا اب تک 113 بلین ڈالر کی سیکیورٹی اور انسانی امداد یوکرین بھیج چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button