چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ کی جانب سے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 28 ستمبر کو فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت ہوگی چیف جسٹس قاضٰی فائز عیسیٰ نے نظر ثانی کیس پر سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دیا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بینچ کی سربراہی کریں گے جب کہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہرمن اللہ بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔
چیف جسٹس نے کیس میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے خلاف آبزرویشن دی تھیں۔ فیض آباد دھرنا فیصلے کی وجہ سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ریفرنس کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔