تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ڈرائیونگ ٹیسٹ میں بار بار ناکامی پر شہری کا انوکھا اقدام

بیلجیئم میں غانا کے شہری سرج نے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں ناکامی پر انوکھا قدم اٹھا لیا۔

ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا لوگوں کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا خوش قسمت لوگ پہلی مرتبہ میں ہی ٹیسٹ پاس کرلیتے ہیں تو کوئی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے کئی بار جانا پڑتا ہے پھر بھی وہ فیل ہوجاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ بیلجیم میں پیش آیا جہاں غانا کے شہری سرج نے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں مسلسل ناکامی سے تنگ آکر ٹیسٹ دینے کے لیے اپنے ہمشکل کو بھیج دیا۔

شہری نے اپنے ہم شکل کو اس کام کی قیمت ادا کی۔ بیلجیئم کے گرامونٹ میں رہنے والے تارک وطن سرج ایک سال سے زیادہ عرصے سے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کا امتحان پاس کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔

سرج نے پہلے ہی اپنے آبائی ملک میں لائسنس حاصل کر لیا تھا لیکن وہ اسے بیلجیئم میں گاڑی چلانے کے لیے استعمال نہیں کر سکتے تھے اور ڈرائیونگ ٹیسٹ سرج کا درد سر بنا ہوا تھا۔

انہوں نے 12 بار ٹیسٹ پاس کرنے کی کوشش کی مگر ناکام ہوگئے۔ تاہم وہ ہار نہیں مان سکتے تھے کیونکہ ڈرائیونگ لائسنس ہونے سے بیلجیم میں ان کے لیے بہت کچھ منافع بخش مواقع دستیاب ہوسکتے تھے۔

آخر میں سرج نے فیصلہ کیا کہ دھوکہ دہی ہی اس کی بہترین حل ہے اور اس لیے انہوں نے اپنی طرف سے ٹیسٹ دینے کے لیے اپنے سے ملتے جلتے کسی شخص کی تلاش شروع کی۔ کچھ ہی عرصے بعد سرج کی ملاقات کانگو کے تارکین وطن ساتھی جولین سے ہوئی جو نہ صرف کسی حد تک ہم شکل نظر آتے تھے بلکہ سب سے اہم بات جولین نے اپنا بیلجیئم ڈرائیونگ لائسنس پہلے ہی حاصل کیا ہوا تھا تو ٹیسٹ دینا جولین کیلئے آسان تھا۔

دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بیلجیئم کے علاقے والونیا میں مونس میں امتحان دینا بہتر ہوگا کیونکہ فرانسیسی بولنے والے علاقے کے امتحان دہندگان کو ذرا نرمی برتنے کیلئے جانا جاتا ہے۔

جب سرج کا ہمشکل ٹیسٹ دینے کے لیے گیا تو وہ پکڑا گیا اور دونوں کو سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button