تازہ ترینخبریںپاکستان سے

بجلی صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بریُ خبر ہے کہ بجلی صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی ہے۔

نیپرا اتھارٹی 27 ستمبر کو درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔ اگست میں 15 ارب 47کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی کمپنیوں کو فراہم کئےگئے۔

سی پی پی اے کے مطابق اگست میں مہنگے فرنس آئل سے 4.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی فرنس آئل سے بجلی کی لاگت33 روپے 32پیسےفی یونٹ رہی۔

گیس سے 7.60 فیصد درآمدی ایل این جی سے17.17فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اگست میں کوئلے سے 10.26 درآمدی کوئلے سے 4.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اگست میں جوہری ایندھن سے12.79 فیصدبجلی پیدا ہوئی۔ اسی ماہ میں بجلی کی پیداواری لاگت 8 روپے47 پیسے فی یونٹ رہی۔ اگست کےلئے بجلی کی ریفرنس لاگت 6 روپے 64 پیسے مقرر تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button