
تازہ ترینخبریںپاکستان سے
پاکستان میں امریکی ویزوں کی طلب بلندترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب اب تک کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔
امریکی ویزا درخواست گزاروں کیلئے اپائنٹمنٹ کے انتظار میں کمی کے لیے امریکی مشن نے اقدامات کیے ہیں۔
امریکی مشن کا کہنا ہے کہ ویزوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستیں نمٹانے کیلئےکوشاں ہیں۔
امریکی مشن کے مطابق ہم ویزا اپائنٹمنٹ کے انتظار کی مدت میں کمی کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں ویزا درخواست گزاروں کے لیے اپائنٹمنٹ کے انتظار میں کمی کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
امریکی مشن نے واضح کیا ہے کہ ویزا مانگ میں غیرمعمولی اضافے کے باعث سہولت کیلئے 3 طریقے اختیار کر رہے ہیں جس کا مقصد قانونی طور پر امریکا کے سفر کو تیز اور مؤثر بنانےکی خاطر سہولت فراہم کرنا ہے