تازہ ترینخبریںپاکستان سے

گیس چوری کریک ڈاؤن جاری، مزید 163 گیس کنکشن منقطع، 42لاکھ جرمانہ

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 163 گیس کنکشن منقطع کردیے، گیس چوری میں ملوث افراد پر 42لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 32کنکشن منقطع کیے جانے کے علاوہ گیس چوری پر بیس لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا۔ گیس چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں تین ایف آئی آر بھی درج کروادی گئیں۔ راولپنڈی میں ریجنل ٹیم نے آٹھ گیس کنکشن منقطع کیے جبکہ گیس چوروں پر 17 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ مردان میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ پر چھ جبکہ گیس کے براہ راست استعمال پر دوگیس کنکشن منقطع کردیے گئے۔ ریجنل ٹیم نے گیس چوروں پر 65 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔سیالکوٹ میں کمپریسر کے استعمال پر نو گیس کنکشن منقطع کردیے گئے۔ سرگودھا میں کمپریسر کے استعمال پر دو اور لائن کی غیر قانونی توسیع پر ایک کنکشن منقطع کردی گئی۔ گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 14گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ گیس چوری کی مد میں 7 لاکھ 45 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ گیس کے غیر قانونی استعمال پر گجرات میں کارروائیوں کے دوران تین کنکشن منقطع جبکہ 65ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 13کنکشن منقطع کردیے گئے۔ ساہیوال میں گیس لائن کی غیر قانونی منتقلی پر پانچ کنکشن منقطع جبکہ گیس چوروں کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی ۔ ریجن نے گیس چوری پر ایک لاکھ 17 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے۔ فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران 22کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ ایک لاکھ 16ہزار کے جرمانے کیے۔ لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر دو، گھریلو کنکشن کو تجارتی مقاصدکے لیے استعمال کرنے پر چار اور کمپریسر کے استعمال پر ایک کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ سات لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔ بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر نوجبکہ گیس کے غیر قانونی استعمال پر پانچ کنکشن منقطع کردیے۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 15جبکہ غیر قانونی استعمال پر سات گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 62 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ شیخوپورہ میں گیس کے براہ راست استعمال اور غیر قانونی توسیع پر تین کنکشن منقطع کردیے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button