
تازہ ترینخبریںپاکستان سے
کیس کو فل کورٹ کے سننے سے اپیل کا حق متاثر ہو گا: جسٹس عائشہ ملک کا چیف جسٹس سے مکالمہ
سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ اس کیس کو فل کورٹ کے سننے سے اپیل کا حق متاثر ہو گا۔
جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ اپیل کے لیے کسی کے حقوق کا متاثر ہونا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’آرٹیکل 10 اے شخصیات سے متعلق بات کرتا ہے سپریم کورٹ سے متعلق نہیں۔‘
اس پر جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا کہ درخواست گزار یہاں انصاف تک رسائی کے حق کا معاملہ اُٹھا رہے ہیں، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ انصاف تک رسائی یقیناََ سب کا حق ہے۔
دوران سماعت جسٹس اعجاز الا احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ عوامی اہمیت کا کیس ہے اور یہ قانون سپریم کورٹ کی پاور سے متعلق ہے