
تازہ ترینخبریںفن اور فنکار
میری اہلیہ کم کار ڈیشن کی طرح فیشن کرتی تھیں
نامور کامیڈین اور اداکار احمد علی بٹ نے اپنی اہلیہ کے حجاب پہننے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ان کی فاطمہ سے شادی ہوئی تو وہ ہولی وڈ اداکارہ کم کارڈیشین کی طرح فیشن کرتی تھیں لیکن بعد میں انہوں نے خود حجاب پہننے کا فیصلہ کیا۔ حال ہی میں احمد علی بٹ نے یوٹیوبر عدنان فیصل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کے حجاب پہننے اور مذہب سے تعلق اور دلچسپی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
احمد علی بٹ کی فاطمہ خان کے ساتھ 2013 میں شادی ہوئی تھی اور ان کے ہاں اکتوبر 2014 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
اداکار کی اہلی فاطمہ خان سابقہ ماڈل ہیں اور ایک طویل عرصے تک فیشن انڈسٹری میں بھی کام کرچکی ہیں۔