
مہنگائی نے سفید پوش افراد ست سستی سواری بھی چھین لی ۔ لاہور میں نیلا گنبد میں سائیکلوں کے ہول سیل ڈیلروں نے ڈیمانڈ میں اضافہ کے ساتھ سائیکلوں کی ہول سیل اور پرچون قیمتیں بھی بڑھا دیں۔
سائیکل ڈیلروں کا کہنا ہے کہ پاکستان مین بننے والی سائیکلوں کے بھی کئی پارٹس بیرون ملک سے امپورٹ کئے جاتے ہیں،
ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے ان پارٹس کی قیمت بڑھ اور عمومی مہنگائی میں اضافہ کے اثرات سے نبٹنے کے لئے ہول سیل اور پرچون دوکانداروں نے اپنا پرافٹ بھی بڑھا دیا ہے جس کے سبب گزشتہ تین ماہ کے دوران لوکل سائیکلوں کی قیمت میں بیس فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔
مقامی برانڈز کی سائیکلیوں س وقت پچیس ہزار روپے سے پچاس ہزار روپے تک میں فروخت ہو رہی ہیں جبکہ امپورٹڈ سائیکلوں کی قیمتیں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے سبب زیادہ بڑھی ہیں۔