
پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ کی حامی 4 شخصیات کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر ارکان نے قیادت سے احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں سی ای سی ارکان نے قیادت سے احتجاج کیا ، ن لیگ کےقریبی 4شخصیات وفاقی کابینہ میں وزیربن گئے ہیں ، نگراں کابینہ میں متنازع ارکان کی شمولیت پر پارٹی کیوں خاموش ہے۔
ارکان ذرائع نے کہا کہ قیادت نگراں حکومت میں ن لیگ کےقریبی شخصیات کیخلاف آوازاٹھائے، عمرچیمہ، فواد حسن فواد، عمر سیف، احد چیمہ کابینہ میں شامل ہوئے ، ایسےارکان کی شمولیت سےپنجاب میں واضح پیغام دیا جا رہا ہے۔
پی پی ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی رہنماپی پی پرتنقید کررہےہیں الیکشن کامطالبہ نہیں کررہے، ن لیگ والےاپنےلوگ ایڈجسٹ کرارہےہیں، ن لیگ رہنمایہ تاثردےرہےہیں کہ اگلی حکومت ان کی ہے۔
اجلاس میں ارکان نے رائے دی کہ ن لیگ کواتنی سہولت کاری کیوں فراہم کی جارہی ہے، نگراں حکومت بنانے والوں سے بات کی جائے