
’اتحاد ائیرویز نے کترینہ کیف کو خوشخبری سنادی‘
بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کو اتحاد ایئرویز نے دوبارہ اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا ہے، اتحاد ائیرویز کا یہ اقدام ہندوستانی مارکیٹ کے ساتھ ایئر لائن کی وابستگی کی علامت ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی اداکارہ کترینہ بھارت کی معروف اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ قابل احترام شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔اتحاد ائیرویز کے ساتھ ان کا جڑنا ہندوستانی مسافروں کے لیے ایئر لائن کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
اتحاد ائیرویز اور بھارتی اداکارہ کی شراکت داری کا آغاز کترینہ کی ویڈیوز کی ایک سیریز کے ساتھ ہوگا، ویڈیوز آرام، سروس کے معیار اور عالمی رابطے کے لیے اتحاد کے عزم کو اجاگر کریں گی۔
اتحاد ائیرویز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ شراکت داری اتحاد کے لیے دنیا بھر میں ہندوستانی برادریوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کا ایک طریقہ بھی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ ایک عالمی سٹار بھی ہیں، جو بین الاقوامی مارکیٹس میں اتحاد کی پروفائل کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔
کترینہ اپنے ٹیلنٹ اور خوبصورتی کے لئے جانی جاتی ہیں وہ اتحاد برانڈ ایمبیسیڈر کے کردار کے لیے بالکل فٹ ہیں، یہ وہ خصوصیات ہیں جو اتحاد کے ساتھ بھی وابستہ ہیں۔