
سری لنکا پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 253 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا اور دو وکٹوں سے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
ایشیا کپ کا فائنل سری لنکا اور بھارت کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے مقررہ 42 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے تھے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 253 رنز کا ہدف دیا تھا۔