
ڈی سی جھنگ کا چینی مافیا کے خلاف کریک ڈوان
عبدالرحمن ارشد :
ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایات پر شوگر مافیاکے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری۔
ڈی سی جھنگ عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ربنواز خان ڈب کا سٹور پر چھاپہ مارا گیا ۔
ضلع جھنگ کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن سے 65 ہزار کلو چینی برآمد کر لی گئی ۔
غیر قانونی سٹاک کی گئی چینی برآمد کر کے سٹور سیل کر دیا گیا۔
واضع رہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر چینی برآمد کی ۔
ڈی سی جھنگ عبداللہ خرم نیازی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایات چینی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا ۔
کریک ڈوان کے نتیجے میں ذخیرہ اندوزوں سے چینی برآمد کر کے بازار میں پہنچا دی گئی ۔
کریک ڈوان کے نتیجہ میں جھنگ میں چینی 140 روپے فی کلو دستیاب ہے ۔ ماڈل بازار سیٹلائٹ ٹاؤن میں عوام الناس کے لیے سستی چینی کا سٹال قائم کر دیا گیا ہے۔
ضلع بھر میں مختلف مقامات پر سستی چینی کے مزید سٹال قائم کئے جا رہے ہیں۔