
لیبا میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار 500 ہوگئی ہے جب کہ سب سے زیادہ متاثرہ شہر درنہ میں ہزاروں افراد کو اجتماعی قبروں میں دفنا دیا گیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ سرچ ٹیمیں سیلاب سے تباہ کھنڈرات میں متاثرین کی لاشوں کو تلاش کر رہے ہیں۔
شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد تین گنا بڑھ سکتی ہے۔
اتوار کو آنے والے سیلاب میں کئی خاندان مکمل طور پر بہہ گئے تھے۔
طوفان ڈینیئل کے نتیجے میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد دو بند ٹوٹنے کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تیل کی دولت سے مالامال لیبیا کی کئی کمزوریاں آشاکار کی ہے جو کہ معمر قذافی کے خلاف اٹھنے والے انقلاب کے بعد تنازعات کا شکار ہے۔