تازہ ترینخبریںدنیا

ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں: امریکہ

افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں سٹمسن سینٹر تھنک ٹینک کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تھامس ویسٹ نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان علاقائی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے، پاکستان میں ٹی ٹی پی کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر ٹی ٹی پی کے حملوں میں افغان طالبان کی حمایت ہے یا نہیں؟ اس پر عوامی سطح پر بات کرنا مشکل ہے۔

تھامس ویسٹ نے واضح کیا کہ نیٹو جنگ کے دوران افغان طالبان کی اتحادی بننے والی ٹی ٹی پی کے اب بھی طالبان سے تعلقات کافی مضبوط ہیں۔

خصوصی امریکی ایلچی نے کہا افغانستان میں داعش کے حملوں میں کمی آئی ہے، 2023 کے اوائل سے افغانستان میں طالبان کے چھاپوں نے داعش کی مقامی شاخ کے کم از کم آٹھ اہم رہنماؤں کو مار دیا ہے، ہم اسی شاخ کے حوالے سے سب سے زیادہ فکر مند رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button