
ایران انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے رونالڈو کو ایک خصوصی سم کارڈ دے گا۔
کرسٹیانو رونالڈو اور دیگر غیر ملکی فٹ بال کھلاڑی جلد ہی تہران کا سفر کریں گے۔ اس دوران ایک خصوصی سم کارڈ دیا جائے گا جو انہیں بغیر کسی پابندی کے انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرے گا۔
پرسیپولیس ایف سی کے صدر رضا درویش، فٹبال کلب جو کہ اگلے ہفتے تہران میں اے ایف سی چیمپئنز لیگ ٹائی میں رونالڈو کے النصر کا مقابلہ کرے گا نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ کچھ لوگ جو ہماری ساکھ کو داغدار کرنا چاہتے ہیں فٹبالرز سے کہتے ہیں کہ وہ نہ آئیں کیونکہ ان کے پاس فلٹرڈ انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہوگی۔
رضادرویش نے کہا کہ میں نے [بڑے موبائل کیریئر] ایران سیل کے سی ای او سے بات کی ہے اور میں نے ان سے کہا کہ ہم کھلاڑیوں اور اہلکاروں کو ایران سیل کے سم کارڈز غیر محدود انٹرنیٹ کے ساتھ دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ ایران میں داخل ہونے سے لے کر نکلنے تک اسے استعمال کرسکیں۔