Uncategorized

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، قومی ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم کا 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے آصف علی اور عماد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل بروز جمعتہ المبارک ڈھاکہ شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا جبکہ دیگر دو میچز 20 اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ محمد رضوان، حیدر علی، محمد نواز اسکواڈ میں شامل ہیں۔

محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، خوشدل شاہ، فخر زمان، حارث رؤف بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ حسن علی، شعیب ملک اورمحمد نواز کو بھی قومی ٹیم اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
بابراعظم نےکہاہے ورلڈکپ کےمومنٹیم کو جاری رکھ کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔ اس سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کےخلاف میچز بھی ہیں۔ ہم کوشش کریں گے کہ بنچ پر موجود لڑکوں کو بھی ٹرائی کریں۔ اس مرحلے پر کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لینا چاہتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button