
شہر قائد میں غیرقانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، مختلف علاقوں سے مزید 46 افراد گرفتار کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوسرے روز مزید 46 غیرقانونی افغانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملیر سے غیرقانونی مقیم23افغان باشندے گرفتار کیے گئے جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے 15غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کیا۔
اس کے علاوہ میمن گوٹھ پولیس نے 2 غیرقانونی مقیم افغان باشندے اور بن قاسم ٹاؤن پولیس نے6 افغان باشندوں کو گرفتار کیا، حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ فارن ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اس دوران شہر بھر سے 123 افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔