تازہ ترینخبریںپاکستان سے

اسٹریٹ کرائمز پر نگراں وزیرداخلہ سندھ کی انوکھی منطق

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور موبائل اسنیچنگ کی بڑھتی وارداتوں پر نگراں وزیرداخلہ سندھ حارث نواز کی انوکھی منطق سامنے آگئی۔

نگراں وزیر داخلہ نے شہریوں کو تلقین کی ہے کہ موبائل اندر کی جیب میں رکھیں تاکہ چوری نہ ہو۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ غلط کام کرنے والےکیلئےکوئی رعایت نہیں ہے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات کر رہے ہیں معاشرے سے منشیات کاخاتمہ کر کے رہیں گے۔

حارث نواز نے کہا کہ دشمن 24گھنٹے اس کوشش میں ہوتا ہےکہ ہماری کمزوری سے فائدہ اٹھائے کرسچن کمیونٹی کے ساتھ جڑانوالہ واقعہ ہوا ایسےکئی واقعات کرانےکی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جو بھی غلط بات یا کام کرے گا اس کوسزادی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گلشن حدید واقعےکی تحقیقات کرائیں گے کوئی سیاسی دباؤ نہیں لیں گے کارروائی کی جائےگی، کچےکے آپریشن اوراسٹریٹ کرائم پر کوئی کمپرومائیز نہیں جہاں جہاں ہاٹ اسپاٹ ہیں وہاں کارروائی ہو گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ منشیات کےخلاف سخت کارروائی کریں گے گٹکےکی فیکٹریاں جہاں بھی ہوں کارروائی کریں گے، گھوٹکی، کشمور،جیکب آبادمیں آپریشن کریں گے اور کاروباری طبقےکوتحفظ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button