تازہ ترینخبریںپاکستان سے

وفاق کا کلری بگھیاڑ فیڈر کیلئے مکمل رقم فراہم کرنے سے انکار

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) وفاقی حکومت نے کراچی کو فراہم کرنے والے کلری بگھیاڑ فیڈر ( کے بی فیڈر ) کی سی سی لائیننگ پلین سیمینٹ کنکریٹ کے لئے مکمل رقم فراہم کرنے کے بجائے 50 فیصد رقم وفاقی حکومت کو دینے اور 50 فیصد رقم حکومت سندھ کو دینے کی منطوری دے دی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے اس منصوبہ کے شرائط طے کرلئے گئے ہیں کے بی فیڈر منصوبہ کی سی سی لائینگ پلین سیمینٹ کنکریٹ سے 600 کیوسکس پانی کی بچت ہوگی ایکنک سے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت غیرجانبدار کنسلٹنٹ مارکیٹ سے لیا جائے گا جو پاکستان انجنیئرنگ کونسل کی تشریح پر پورا اترے گا پی سی ون کے مطابق ملازمین مقرر کئے جائیں گے سیپرا قوانین پر عمل کیا جائے گا ٹھیکے بھی سیپرا قوانین کے تحت دیئے جائیں گے کام کے معیاری ہونے کی تصدیق کرائی جائے گی مٹیریل کا معائنہ کیا جائے گا تاکہ غیرمعیاری مٹیریل استعمال نہ ہوسکے طے شدہ معیار کے مطابق کام نہ ہونے پر ٹھیکیدار کا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے گا اور ٹھیکیدار کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ٹھیکہ کے حوالے سے ضابطہ اخلاق بھی طے کردیا گیا ہے جس کے تحت منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل ہوگا غیر معیاری مٹیریل استعمال نہیں جائے گا کوئی نقصان ہوگا تو اس کی ذمہ داری ٹھیکیدار پو ہوگی اور ان کی جمع کی گئی سیکیورٹی ڈپارٹ بھی ضبط کی جائے گی ٹھیکیدار کو کام کے اطمینان بخش ہونے پر ادائیگی کی جائے گی ٹیکنیکل افسر کام کی تعداد اور معیار کی تصدیق کریں گے تب ادائیگی کی جائے گی متعلقہ افسران بلوں پر دستخط کریں گے تو ادائیگی کی جائے گی ٹھیکہ کی مختص رقم پر نظر ثانی کی جائے گی 500 فٹ کے بعد ایک انٹرول تعمیر کیا جائے گا ڈیزائن کے مطابق تعمیر کی جائے گی منصوبہ کو اس قدر پختہ کیا جائے گا کہ پانی کا رساؤ ممکن نہ ہو ورنہ ٹھیکیدار کو ادائیگی نہیں کی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button