تازہ ترینخبریںپاکستان سے

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرزنے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا اور کہا ہمارے ٹرانسپورٹرز گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرزنے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے بعد نگران حکومت نے بھی ظلم اور جبر کی انتہا کردی ہے۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے، پی ڈی ایم حکومت کے بعد نگران حکومت بھی عام آدمی کے منہ سے نوالا چھین رہی ہے۔

ملک شہزاد نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے سب سے زیادہ ٹرانسپورٹرز متاثر ہوتے ہیں، اس مہنگائی ،ڈیزل پیٹرول کی قیمتوں کے ساتھ کاروبار کرنا ممکن نہیں۔

ٹرانسپورٹرز اب مزید اس ظلم کے ساتھ نہیں چل سکتے، ہمارے ٹرانسپورٹرز گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، ٹرانسپورٹرز تنظیموں کیساتھ مشاورت کے بعد ردعمل کا اعلان کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button