
آفیشل سیکرٹس ایکٹ کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا مزید تین دن کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے۔
سائفر مقدمے میں شاہ محمود قریشی پہلے بھی چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی حراست میں رہ چکے ہیں۔
عمران خان کے ایک وکیل شاہ خاور نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کیمرہ سماعت کے دوران ایف آئی اے نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ انھوں نے سابق وزیرخارجہ سے سائفر کی ریکوری کرنی ہے اس وجہ سے ان کا مزید نو دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ تاہم ان کے مطابق عدالت نے صرف تین روزہ ریمانڈ کی منظوری دی ہے۔
عمران خان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تھی