تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

چندریان 3: انڈیا چاند کے قطب جنوبی پر پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا

انڈیا کی جانب سے روانہ کیا جانے والا چندریان تھری خلائی جہاز کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر گیا ہے۔

چندریان تھری نے بدھ کی شام تقریباً چھ بجے چاند کے جنوبی حصے پر لینڈنگ کی۔

اس کے نتیجے میں انڈیا چاند کے اس حصے پر خلائی جہاز اتارنے والا پہلا اور امریکہ، سابق سوویت یونین اور چین کے بعد سافٹ لینڈنگ کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے

انڈیا کی خلائی ایجنسی نے اپنے ہیڈکوارٹر میں اس مشن کے آپریشن سینٹر کی تصاویر بھی آج شیئر کیں جہاں سائنسدان اور ٹیکنیکل سٹاف کامیاب لینڈنگ کے بعد خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button