تازہ ترینخبریںپاکستان

اسلام آباد روسی پرچم کے رنگ میں نہا گیا۔ وجہ کیا؟

روس کے قومی پرچم ڈے اور پاکستان وروس کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں پاکستان مانومینٹ روسی پرچم کے رنگوں میں نہا گیا۔
روسی فیڈریشن کے یوم قومی پرچم اور پاکستان و روس سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر پاکستان مانومینٹ پر ایک رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں روسی سفیر دانیلہ گنیچ اور روسی سفارتخانہ کے حکام اور عوام نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان مانومنٹ اسلام آباد کو روسی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے روشنیوں سے نہلا دیا گیا جب کہ روسی سفیر دانیلہ گینچ نے پاکستانی بچوں اور عوام کے ساتھ روسی پرچم لہرایا۔ عوام کی بڑی تعداد تقریب سے محظوظ ہوئی۔

جواب دیں

Back to top button