Uncategorized

اڑے تو ہیلی کاپٹر زمین پر چلے تو گاڑی، دبئی میں نئی شے آنے کو تیار

امریکی کمپنی (LuftCar) ایک خود مختار گاڑی کی تیاری میں مصروف ہے جسے دو سالوں میں دبئی میں لانچ کیا جائے گا۔ ہیلی کاپٹر گاڑی ناصرف اُڑ سکے گی بلکہ زمین پر بھی چلے گی۔

فلائنگ کار کو 2023 یا 2024 میں لانچ کیا جائے گا۔ جس کا مقصد دبئی ٹریفک جام جیسے مسئلے سے بچاؤ اور اس کا حل تلاش کرنا ہے۔
اُڑنے والی گاڑی بالکل ایک ہیلی کاپٹر (eVTOL) کی ساخت جیسی ہوگی۔ جسے اڑنے والے ماڈیول سے منسلک اور الگ کیا جا سکتا ہے۔
چھ پروپیلرز سے لیس گاڑی ہیلی کاپٹر کی طرح سیدھے انداز میں ٹیک آف اور لینڈ کرے گی۔
رواں ماہ 14 نومبر کو المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شروع ہو نے والے دبئی ایئر شو 2021 میں اس گاڑی کو بنانے والی کمپنی کی جانب سے بھی شرکت کی گئی ہے۔
ہائیڈروجن گیس سے چلنے والی گاڑی کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز ہوگی جس میں پانچ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button