فردوس عاشق نے ایک شو میں بتایا کہ شعیب ملک کی شادی پر انہوں نے سونے کا تاج کرکٹر کو تحفے میں دیا تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ شعیب نے جس کلب کے ساتھ کرکٹ کا آغاز کیا وہ میرے عزیز کا تھا، انہوں نے ہی شعیب کو شعیب ملک بنایا، کرکٹر کے پاس کٹ نہیں ہوا کرتی تھی، میرے عزیز نے اسے کٹ دی پھر اسے کلب لائے، ٹریننگ اور کوچنگ سب انہوں نے کروائی۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ‘جب شعیب کی شادی ہوئی، تو اس نے ضد کی کہ آپ لوگ میرے ساتھ بارات میں جائیں گے، اس نے کہا میری دلہن کو انڈیا سے لانے ساری فیملی جائے گی اور چونکہ میں بھی حصہ تھی اور ان دنوں ایم این اے تھی، مجھ سے کہا گیا تھا یہ سونے کا تاج آپ پہنائیں گی’۔
فردوس عاشق کے مطابق ‘جب ہم بھارتی حیدرآباد ان کے سسرال پہنچے تو پہلے دن میں نے شعیب کے کان میں یہ کہہ دیا تھا کہ پُتر (بیٹا) بڑا برا پھنسے ہو، کیونکہ مجھے نظر آگیا تھا کہ جو وہاں کی صورتحال تھی، چونکہ ان دونوں کی محبت کی شادی تھی اس لیے دونوں نے ہی کافی کمپرومائز کیا اور تیسری جگہ دبئی کو اپنا ٹھکانہ بنایا کہ نہ حیدرآباد میں رہیں گے نہ سیالکوٹ میں’۔ انہوں نے کہا ‘شعیب نے بڑی ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کی لیکن میں جو وہاں دیکھ آئی تھی، مجھے پتہ چل گیا تھا کہ جب تک محبت کا بھوت سوار ہے یہ چلے گا۔