تازہ ترینجرم کہانیخبریں

سگے بھائیوں کی اکلوتی بہن کے ساتھ شرمناک حرکت

جھنگ (بیورورپورٹ )تھانہ گڑھ مہاراجہ میں خون سفید ہوگیا سگے بھاٸیوں نے اپنی ہی بہن کے مکان پر قبضہ کر لیا بہن اور اسکے بچوں کو اپنے ذاتی مکان سے دربدر کردیا

تفصیلات کیمطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کی حدود میں بستی نور شاہ کی رہاٸشی شہناز گل بیوہ محمد اشرف رانا کو اسکے سگے بھاٸی ذوالفقار ولد حشت، وغیرہ قوم اعوان اور دیگر رشتہ داروں نے ملکر ان کے مکان پر دھاوا کرکے مکان سے بیوہ کو اسکے جواں سالہ بیٹی اور بیٹے سمیت نکال دیا جواں بیٹی کے جہیز پر بھی قبضہ جمالیا

مضروب بیوہ شہناز بی بی نے بتایا کہ میں اب اپنی جواں سالہ بیٹی اور بیٹے کو لے کر اللہ کے توکل پر دربار حضرت باہو سلطان پر پناہ لیے بیٹھی ہوں گڑھ مہاراجہ پولیس خاموش تماشاٸی کا کردار ادا کرنے لگی پولیس کہتی ہے عدالتی مسئلہ ہے لیکن کیا یہ بھی عدالتی ہے جو میرے گھر سے نکال کر مجھے مارا پولیس ساتھ تھی کیا اس طرح مجھے میرے ملکیتی گھر سے نکال سکتے ہیں کیا اس طرح قبضہ کر سکتے ہیں ہماری باری عدالتی مسئلہ ان کی ان کی باری کوئی قانون نہہں ۔

میرا سامان چوری کیا اس کی کاروائی نہیں بنتی ملزمان کے ساتھ ملکر ہماری بات عن سنی کردی مضروب بیوہ شہناز گل بی بی نے ارباب اختیار نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ، آٸی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد ، ڈی پی او جھنگ سے فوری انصاف اور ملزمان کیخلاف قانونی کارواٸی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button