
اسلام پورہ لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق راہگیر کی شناخت عارف کے نام سے ہوئی ، فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا تھا۔
موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شخص پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں متاثرہ شخص کے ہاتھ سے چالیس لاکھ روپے گرگئے تھے۔
موبائل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھرے بازار میں واردات کے بعد دونوں ڈاکو زخمی شہری کے سڑک پر پڑے کرنسی نوٹ اکٹھے کررہے ہیں۔ ڈاکو چالیس لاکھ میں سے دس لاکھ روپے لیکر فرار ہوئے۔
دونوں ڈاکوؤں نے چہرے چھپا رکھے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔