
سندھ میں 10 اضلاع کے ٹریزری دفاتر کے خلاف انکوائریز التوا میں ہونے کا انکشاف
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سندھ میں 10 اضلاع کے ٹریزری دفاتر کے خلاف انکوائریز التوا میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے محکمہ خزانہ کے دستاویزات کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس دادو کے خلاف دو ڈویزنل انسپیکٹر جنرل ٹریزری ارشد رحیم اور حبیب الرحمان آرائیں نے انکوائریز کررہے ہیں سب اکاؤنٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جیکب آباد اسد اللہ سومرو کے خلاف ڈویزنل انسپیکٹر جنرل ٹریزری ارشد رحیم قریشی انکوائری کررہے ہیں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس شکارپور میں جعلی اساتذہ بھرتی کرکے جعلی ادائیگیاں کرنے کی انکوائری ڈویزنل انسپیکٹر جنرل ٹریزری حبیب الرحمان آرائیں کررہے ہیں لیاقت میڈیکل کالج جامشورو ، ڈی ایچ او ، سول سرجن جامشورو نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جامشورو کے خلاف ڈویزنل انسپیکٹر جنرل ٹریزری جبیب الرحمان آرائیں تحقیقات کررہے ہیں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس نوشہروفیروز کے خلاف ڈویزنل انسپیکٹر جنرل ٹریزری جبیب الرحمان آرائیں انکوائری کررہے ہیں ٹھیکیداروں نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر ممتاز علی سومرو جامشورو کے خلاف ڈویزنل انسپیکٹر جنرل ٹریزری جبیب الرحمان آرائیں تحقیقات کررہے ہیں ٹریزری آفس دادو عبدالخالق راہپوٹو کے خلاف ڈویزنل انسپیکٹر جنرل ٹریزری حبیب الرحمان آرائیں تحقیقات کررہے ہیں پنشنرز کے فنڈز سے بڑی رقومات کو غیر قانونی طور پر نکلوانے کے الزام میں سندھ بھر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسز ، اکاؤنٹس ، اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹس ، سب اکاؤنٹنٹس کے خلاف ڈپٹی سیکریٹری محکمہ خزانہ امیر حسین پنہور انکوائری کررہے ہیں ٹریزری افسر سانگھڑ علی ڈنو سیال کے خلاف ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر بدین اقبال احمد شیخ انکوائری کررہے ہیں اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس حیدرآباد کے افسران کے خلاف 16 لاکھ 76 ہزار 667 روپے کی محکمہ زراعت کو غیر قانونی ادائیگی کی ڈویزنل انسپیکٹر جنرل ٹریزری حبیب الرحمان آرائیں انکوائری کررہے ہیں ۔