تازہ ترینخبریںدنیا

حرم کرین حادثہ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے 2015 میں مسجد الحرام میں گرنی والی کرین کے کیس کا حتمی فیصلہ سنا دیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں بن لادن گروپ پر 20 ملین ریال کا جرمانہ عائد کیا جبکہ 8 انجینئرز کو سانحے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔

علاوہ ازیں 8 انجینئرز اور متعلقہ شعبوں کے انچارجز کو 3، 3 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے 3 انجینئرز اور انچارج کو الزامات سے بری کیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بن لادن گروپ نے زیرِ تعمیر مقامات کیلیے حفاظتی تدابیر کی پابندی نہیں کی۔

9 سال قبل کرین حرم کے صحن میں تیز آندھی کے باعث گر گئی تھی اور اس افسوسناک حادثے میں کم از کم 110 افراد جاں بحق اور 209 زخمی ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ 2021 میں عدالت نے کیس میں بن لادن گروپ کو الزام سے بری کر دیا تھا۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس کی نئی سرے سے سماعت کا حکم جاری کیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button