تازہ ترینخبریںسیاسیات

جادو ٹونے کا سامان برآمد٬ سنسنی خیز تفصیلات

بشریٰ بی بی کے گھر سے تعویز اور راکھ سے بھرا پیالہ برآمد ہوا ، پولیس آفسر کا تہلکہ خیز انکشاف

5 اگست کو عمران خان کی گرفتاری کے آپریشن کی نگرانی کرنے والے پولیس آفسر عمران کشور نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس حکام دروازے توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوۓ تو فونز وغیرہ ہم نے قبضے میں لیے، ایک سلور کا باؤل (پیالہ) تھا وہ جب میں کھولنے لگا تو انہوں نے کہا کہ جی اس کو آپ نہ کھولیں، میں نے اس سلور باؤل کو کھولا تو اس میں ایک پوٹلی تھی جس میں راکھ تھی اور ایک تعویذ تھا جس کو پڑھا نہیں جاسکتا تھا، ایک چھوٹی سی تسبیح تھی‘۔

جب عمران کشور سے سوال ہوا کہ آپ نے پوچھا نہیں یہ راکھ کیوں رکھی گئی ہے یہ کیا چیزیں ہیں؟ تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ’انہوں نے خود ہی کہا کہ یہ مقدس چیزیں ہیں، ان کو آپ نہ چھیڑیں‘۔

ڈی آئی جی لاہور نے بتایا کہ عمران خان کو گرفتاری کے بعد ہمیں بس انہیں جیل ٹرانسپورٹ کرنا تھا۔

جواب دیں

Back to top button