تازہ ترینخبریںپاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو 76 ویں یوم آزادی پر دلی مبارکباد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دن ہمیں اپنے بزرگوں کے وژن، استقامت، بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا بیان میں کہنا ہے کہ جو آزاد خود مختار وطن کے قیام کی خاطر ہمارے بڑوں اور قائد اعظم کے خواب کی تکمیل میں دی گئیں، وطن عزیز کے دفاع کی خاطر ہزاروں بیٹوں نے مٹی پر جان نچھاور کردی۔

ہمارے اسلاف کے آزادی کے خواب کو پورا کیا، آئیں وعدہ کریں کہ آج کے درپیش چیلنجوں کے باوجود ہم قوم کے اتحاد کو مضبوط بنائیں گے، ہم دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

آئی ایس پی آر کا بیان میں کہنا ہے کہ یہ دشمن قوتیں عوام اور مسلح افواج کے درمیان تقسیم اور دراڑیں پیدا نہیں کر سکتیں، ہماری مسلح افواج قوم کی حمایت سے ہمیشہ وطن کی سرحدوں کا دفاع کریں گی، پاکستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق قوم کی خدمت سرانجام دیتی رہیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button