تازہ ترینخبریںپاکستان سے

سابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ مائینز کیخلاف پہاڑوں کی نیلامی بارے تحقیقات کا آغاز

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ مائینز اینڈ منرل اطہر میرانی کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے مختلف پہاڑوں کی نیلامی کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ سیکریٹری محکمہ مائینز اینڈ منرل نے ان سے پہاڑون کی نیلامی کی تفصیلات طلب کرلی تھیں لیکن ان کے پاس کوئی جواب نہ تھا جس کے باعث حکومت سندھ نے انہیں عہدے سے ہٹا دیا ہے سیکریٹری مائینز اینڈ منرل کی جانب سے سابق ڈائریکٹر جنرل مائینز اینڈ منرل کو تین الگ الگ مراسلے ارسال کئے گئے تھے جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ کان کُنی کے مالکان ، لائسنس یافتہ کمپنیز ، ٹھیکیداروں کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ پتہ چل سکے کہ کس کو کان کنی اور پہاڑوں کی کٹائی کے ٹھیکے دیئے گئے ہیں دوسرے مراسلہ میں ان سے کہا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے تاریخی کارونجھر پہاڑ کی نیلامی پر نوٹس لیا ہے اس لئے انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سندھ ہائی کورٹ کی ہر سماعت میں خود سندھ ہائی کورٹ جائیں اور تیسرے مراسلے میں ان سے کہا گیا کہ کارونجھر پہاڑ کی نیلامی کی تفصیلی رپورٹ سیکریٹری محکمہ مائینز اینڈ منرل کو ارسال کریں ان تینوں مراسلوں کے بعد اطہر میرانی کے پاس کوئی خاطر خواہ جواب نہ تھا جس کی وجہ سے انہیں عہدے سے ہٹاکر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرادی گئی ہے اب ان کے خلاف معدنیات اور پہاڑوں کے ٹھیکوں کی محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button