مارک زکربرگ اور ایلون مسک کے درمیان لڑائی کا مقام طے پا گیا ، آخر کون سا مقام طے پایا ؟

ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں فائٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ‘اس فائٹ کا انتظام میری اور زکربرگ کی فاؤنڈیشنز سنبھالیں گی (یو ایف سی نہیں)، اسے ایکس اور میٹا پلیٹ فارم پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا
انہوں نے فائٹ کا مقام بھی بتایا جو اٹلی کے دارالحکومت روم کا تاریخی اکھاڑہ اور دنیا کے 7 جدید تعمیراتی عجائبات میں شامل کولوزیئم ہوگاایلون مسک نے بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے اٹلی کی وزیراعظم Giorgia Meloni اور وزیر ثقافت سے بھی بات ہے کہ اور وہ اس کے لیے راضی ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فائٹ سے اکٹھی ہونے والی تمام رقم ریٹائرڈ فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کی جائے گی۔
ٹیسلا کے مالک نے ایم آر آئی اور اپنی جسمانی حالت کے بارے میں بھی بتاتے ہوئے کہا کہ ایم آر آئی ٹیسٹ میں سب کچھ ٹھیک رہا، مگر دائیں کندھے کی معمولی سرجری کی ضرورت ہوسکتی ہے، جس سے ریکوری میں چند ماہ لگیں گے۔