تازہ ترینجرم کہانیخبریں

8 ماہ کے دوران کاروکاری کے تحت 123 افراد کے قتل کا انکشاف

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سکھر اور لاڑکانہ ڈویزنوں میں جنوری سے جون 2023ء تک کاروکاری کی قبیح رقم کے تحت 123 افراد کے قتل کا انکشاف ہوا ہے جس میں 91 خواتین اور 32 مرد شامل ہیں خواتین کے حقوق کی تنظیم سندھ سہائی ستھ کی چیئرپرسن ڈاکٹر عائشہ دھاریجو کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان چھ ماہ میں جن اضلاع میں خواتین اور مردوں کو کاروکاری کے الزام کے تحت قتل کیا گیا ان میں جیکب آباد میں 12 خواتین اور 7 مرد ، ضلع کشمور میں 11 خواتین اور 5 مرد ، ضلع شکارپور میں 10 خواتین اور 2 مرد ، ضلع گھوٹکی میں 6 خواتین اور ایک مرد ، ضلع سکھر میں 9 خواتین اور ایک مرد ، ضلع خیرپور میں 4 خواتین اور ایک مرد ، ضلع لاڑکانہ میں 4 خواتین اور ایک مرد اور دیگر شہروں میں 35 خواتین اور 14 مرد قتل کئے گئے ہیں ڈاکٹر عائشہ دھاریجو نے بتایا کہ قانون میں سختی کے باوجود ملزمان کو سزا نہ ملنا بدقسمتی ہے اعلیٰ عدالتوں کو اس معاملہ پر نوٹس لینا چاہئیے اور ملزمان کو سخت سزا دینے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ کسی انسان کا قتل سنگین ترین جرم ہے اور اس جرم میں ملوث ملزمان کو جب تک سخت سزا نہیں ملے گی تب تک یہ جرائم ہوتے رہیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button