تازہ ترینخبریںسیاسیات

بشری بی بی کی مبینہ ڈائری منظرعام پر، عمران خان کو کیسے قابو کیا،انکشافات

استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما علیم خان کا چینل سما یہ خبرلایا ہے ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایک مبینہ ڈائری ملی ہے جس سے ہوش ربا انکشافات ہوئے ہیں۔

چینل کی خبر کے مطابق بشری بی بی کی ڈائری کے ناقابل تردید ،چشم کشا انکشافات منظرعام پرآگئے۔ عدالیہ ،فوج اور حکومت پر کون کیسے دباؤ ڈالے گا؟ ڈائری میں سب درج ہے۔

بشریٰ بی بی نےدعائیہ الفاظ کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی کی ذہن سازی کی اور اس مقصد کے لیے دعا کیلئے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کوباغیانہ الفاظ استعمال کرائے گئے۔بشریٰ بی بی کی ڈائری میں انکشافات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کس کو کیسے چلانا ہے؟ حکومت، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ کو کیسے دباؤ میں لانا ہے ۔عدلیہ،فوج اور حکومت پر کون اور کب دباؤ ڈالے گا۔شریٰ بی بی پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی کے فیصلےکرتی رہیں اورچیئرمین پی ٹی آئی تمام فیصلے و اقدامات بشریٰ بی بی کے حکم پرکرتے رہے۔ سابق وزیراعظم مکمل طور پر بشریٰ بی بی کے زیرتسلط تھے۔ بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی کو کنٹرول کرتی رہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کومسلط فیصلے پارٹی قیادت سے چھپانے کی ہدایت ہوتی رہی، پہلےاعلان نہیں کرنا، پارٹی کو بھی نہیں بتانا آپ کتنے دنوں کیلئے آرہے ہیں، بشریٰ بی بی وکلا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو بھی کنٹرول کرتی رہیں، ہدایت دی جاتی کہ وکلا نے اہم سوالات کرنے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے خاموش رہنا ہے۔ ائری کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سوچ اور شخصیت ”مرشد“کی مکمل قید میں رہیں۔عمران خان نے مکمل گرفت میں آنے پر اہلیہ کو“مرشد“کہنا شروع کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی شخصیت پر بشریٰ بی بی کے دقیانوسی خیالات کی چھاپ رہی۔ انکے کھانے پینے پربھی بشریٰ بی بی کا مکمل کنٹرول رہا ۔

بشریٰ بی بی کی ہاتھ سے لکھی ڈائری میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کے تمام فیصلے بشریٰ بی بی کی گرفت میں رہے،ڈائری میں درج ہے کہ عمران خان کس وقت کیا کھانا ہے اور کیسے کھانا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے صبح قہوہ، شہد اور جوس پینا ہوتا تھا۔ دوپہر کو کباب،گوشت، مچھلی کھانی تھی،وٹامنزبھی لینے تھے۔

ڈائری میں دودھ کے بارے میں بشریٰ بی بی کی عجیب منطق سامنے آئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کودودھ صرف رات12بجے پینے کی اجازت تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button