تازہ ترینخبریںسیاسیات

’نواز شریف کی نا اہلی کو اب چیلنج نہیں کیا جا سکتا‘

ماہر قانون احمد پنسوتا نے سپریم کورٹ کے ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کو کالعدم قرار دینے پر کہا ہے کہ اس فیصلے کے بعد نواز شریف کی نا اہلی کو چیلنج کرنا ممکن نہیں رہا۔

سپریم کورٹ نے ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ پر فیصلہ سناتے ہوئے اس ایکٹ کو کالعدم قرار دیا ہے جس پر ماہر قانون احمد پنسوتا نے رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے دیے گئے فیصلے کے مطابق یہ ایکٹ آئین اور قانون سے متصادم تھا۔ اس فیصلے کے بعد اب سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کو چیلنج کرنا ممکن نہیں رہا۔

ایڈووکیٹ احمد پنسوتا نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ریویو کے ذریعے اپیل کا اختیار دینا آئین سے تجاوز ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی یہی ہے۔ اس فیصلے کے خلاف 30 دن میں اپیل کا حق ہے اگر نگراں حکومت اس فیصلے کو چیلنج نہیں کرتی تو یہ دوبارہ نہیں سنا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریویو کے قوانین اور پریکٹس کے تحت سپریم کورٹ کا وہی بینچ اپیل بھی سنے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button