
تازہ ترینخبریںپاکستان سے
تمام سرکاری گاڑیوں، موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم لگانے کی ہدایت
پاکستان کے جشن آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اسی حوالے سے تمام سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کا جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے سرکاری سطح پر بھی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں، جھنڈیوں اور جھنڈوں سے سجایا جا رہا ہے اسی حوالے سے سی ٹی او لاہور نے بھی ہدایات جاری کی ہیں،
سٹی ٹریفک پولیس آفیسر لاہور مستنصر فیروز نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم لگائیں گے اور بھرپور جشن آزادی منائیں کیونکہ آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس ملی جوش و جذبے سے جشن آزادی منائے گی اور اس موقع پر موٹر سائیکل ریلی کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔