تازہ ترینخبریںپاکستان سے
کابینہ کی سبکدوشی کے بعد تمام کابینہ کمیٹیاں تحلیل

وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کے بعد تمام کابینہ کمیٹیاں بھی تحلیل کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی برائےتوانائی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی، چینی سرمایہ کاری منصوبوں سے متعلق کابینہ کمیٹی، قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری تحلیل کر دی گئی۔
کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی اداروں اور کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز بھی تحلیل کر دیا گیا۔
شہبازشریف بطور وزیراعظم کابینہ کمیٹی برائے توانائی کےچیئرمین تھے۔ وزیر اعظم چینی سرمایہ کاری منصوبوں سے متعلق کابینہ کمیٹی کےسربراہ تھے۔
اسحاق ڈار بطور وزیرخزانہ ای سی سی اور کابینہ کمیٹی نجکاری کےچیئرمین تھے۔ اسحاق ڈاربطور وزیر خزانہ کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں کےچیئرمین تھے۔ اسحاق ڈار کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کےچیئرمین بھی تھے