تازہ ترینخبریںپاکستان سے

متجاوز مذہبی گروہوں سے سیکولر حکمران بہتر ہیں ٬ مذہبی سکالر انجینئر علی مرزا

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور متنازع مگر با اثر اسلامی سکالر انجینئر محمد علی مرزا نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران کہا ہے کہ متجاوز مذہبی طبقات کی حکومت سے بہتر ہے کہ محمد بن سلمان جیسے سیکولر لوگوں کو حکومت ملے۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر لوگ انہیں سوٹ کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ مخالف کی بات سنتے ہیں۔ محمد بن سلمان کی سعودیہ کے لئے سیکولر پالیسی بہترین جا رہی ہے۔ آپ انکی پالیسی سے اختلاف کرسکتے ہیں لیکن اسنے کوئی ایک برانڈ نافذ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ فرض کریں کہ اگر وہابیوں کی حکومت آجائے تو برویلوی ایک نہیں رہے گا۔ اور اگر بریلویوں کی آگئی تو وہ وہابیوں کو نہیں رہنے دیں گے۔ یاد رہے کہ انجینئر علی مرزا اکثر مذہبی علما کی تنقید کی زد میں رہتے ہیں جبکہ انکو ماننے والوں اور انکے ناظرین کی ایک بڑی تعداد پاکستان اور باہر موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button