
چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا سہولیات میسر ہیں؟ محکمہ جیل کا مؤقف
محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جیل میں میسر سہولیات کے بارے میں مؤقف سامنے آگیا۔
ترجمان محکمہ جیل خانہ جات نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سزا کے بعد ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں ہیں جہاں ان کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر علیحدہ پورشن میں رکھا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ان کو ایئر کولر، چارپائی، چھت والا پنکھا، بیڈ میٹرس، تکیہ، ٹیبل اور دو کرسیاں مہیا کی گئی ہیں۔
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق بیرک کی صفائی ستھرائی کا مکمل انتظام ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق جیل مینول کے مطابق ڈاکٹرز کی نگرانی میں خوراک مہیا کی جا رہی ہے، میڈیا سے گزارش ہے کہ بغیر تصدیق کے خبر چلانے سے گریز کریں، چیئرمین پی ٹی آئی کوجیل مینول کے مطابق سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ وکلا اور اہل خانہ کو مینول کے مطابق ملاقات کی سہولت ہے۔
توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بے ایمانی اور بد عنوانی کا مرتکب قرار دیا اور انہیں 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ پانچ سال کیلیے نااہل بھی قرار دے دیا۔
دو روز قبل وکلا نے سابق وزیر اعظم سے اٹک جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی سہولت نہیں دی گئی، ہماری ان سے جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ملاقات کروائی گئی۔
وکلا کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں نماز کیلیے بھی پریشانی ہے، گزشتہ رات بارش کا پانی ان کے کمرے میں داخل ہوگیا تھا جبکہ کمرے میں کیڑے مکوڑے داخل ہو رہے ہیں، ان کو ڈسٹرکٹ جیل کی دال روٹی دی جا رہی ہے۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا تھا کہ چیئرمین کو جیل میں 9 بائی 11 کا کمرہ دیا گیا ہے، ان سے مشورے کی اجازت نہیں دی جا رہی